زراعت،متفرق کیمیکلز کی درآمدات میں 15 فیصد کمی

زراعت،متفرق کیمیکلز کی درآمدات میں 15 فیصد کمی

  



اسلام آباد (اے پی پی) زراعت اور متفرق کیمیکلز کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 15.39 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا جنوری 2019-20ء درآمدات کا حجم 4 ارب 44 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 5 ارب 24 کروڑ 92 لاکھ 11 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران زراعت اور متفرق کیمیکلز کی ملکی درآمدات میں 80 کروڑ 77 لاکھ 96 ہزار ڈالریعنی 15 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کھاد کی درآمدات میں 32.30 فیصد کی کمی ہوئی ہے جو اس گروپ کی درآمدات میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح کرم کش ادویات کی درآمدات بھی 13.92 فیصد تک کم ہوئی ہیں اور پلاسٹک میٹریلز کی ملکی درآمدات جاری مالی سا ل کے دوران 10.15 فیصد تک کم رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طبی مصنوعات کی درآمدات بھی 9.95 فیصد تک کم ہو گئیں۔

مزید : علاقائی