سی سی پی اوذوالفقارحمیدسے عورت مارچ کے منتظمین کی ملاقات

  سی سی پی اوذوالفقارحمیدسے عورت مارچ کے منتظمین کی ملاقات

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور میں آج ہونے والے ’عورت مارچ‘ کے منتظمین کے وفد نے سی سی پی او ذوالفقار حمید سے ملاقات کرکے مارچ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر دانش افضال اور ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ عورت مارچ کے شرکا صرف ایجرٹن روڈ پر رہیں گے۔ شملہ پہاڑی اور ملحقہ دیگر سڑکوں پر ٹریفک رواں رہے گی، سی سی پی او نے کہا کہ لاہور میں عورت مارچ دن 12 بجے شملہ پہاڑی پر نادرا سنٹر سے شروع ہو کر ایوان اقبال تک جائے گا، عورت مارچ کے تمام شرکا کا داخلہ واک تھروگیٹ سے ہوگا، مارچ کے منتظمین چیکنگ کے لئے رضاکار فراہم کریں گے۔

، پولیس کی طرف سے خواتین اور مردوں کی چیکنگ کا میکانزم 11 بجے فعال ہو جائے گا۔ عورت مارچ کی پارکنگ کوئنز میری کالج کے ساتھ ہوگی۔ مارچ کے دوران ایجرٹن روڈ پر شرکا کے علاوہ ہر قسم کی ٹریفک معطل رہے گی۔ وفد نے یقین دہانی کرائی کہ عورت مارچ 12 سے شروع ہو کر 3 بجے ختم ہو جائے گا۔ ایوان اقبال کے سامنے جلسہ ہوگا جس سے مقررین خطاب کریں گے۔ سی سی پی او نے ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ کو لاہور پولیس کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ خواتین رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں گی۔ عورت مارچ کے وفد میں اسد جمیل، ایمن بچہ، لینا غنی اور ثاقب جیلانی شامل تھے۔

مزید : علاقائی