حکومت پنجاب کاسولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی کا اجراء

  حکومت پنجاب کاسولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی کا اجراء

  



راولپنڈی (اے پی پی) آبپاش زراعت کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب نے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی کا اجراء کردیا۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ سولر سسٹم کی تنصیب کے اس منصوبہ کے تحت 3 ارب 68 کروڑ روپے کی لاگت سے 20ہزار ایکڑ رقبے پر ڈرپ /سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جائے گی۔محکمہ زارعت کے اس منصوبہ سے توانائی (ڈیزل/ بجلی) اور پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ پیداواری اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

علاوہ ازیں جدید اور منافع بخش کاشتکاری کے فروغ کیساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بھی ہوگا۔ ڈرپ /سپرنکلر نظام آبپاشی غیر ہموار زمینوں کیلئے موزوں ترین ٹیکنالوجی ہے۔خواہشمند کاشتکاردرخواست فارم اصلاح آبپاشی کے دفاتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.go.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں اور مکمل درخواست متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر / ڈپٹی زراعت (اصلاح آبپاشی)کے دفتر میں جمع کروائیں۔

مزید : علاقائی