فنڈ ریزنگ کیس کی سماعت 10مارچ تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فنڈ ریزنگ کیس میں پروفیسرحافظ سعید کے کیس کی سماعت 10مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کر لیاہے۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین نے عدالت میں جعلی رجسٹری پیش کرنے پر کیس کے دو ملزمان فیصل سعید رانا،محمد نبیل زبیر،دو ضامن امتیازمسرور انور اور گواہ نعمان احمد کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت میں تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے دو ملزمان فیصل سعید رانا اور نبیل زبیر کے خلاف فہیم اختر کو اغوا ء کرکے 10لاکھ روپے تاوان مانگنے کامقدمہ درج کررکھاہے۔