آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہر میں آتشزدگی کے واقعات کے دوران لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا، تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاؤن کے علاقہ میں گھر میں آگ لگ گئی، آگ گھر کے کمرے میں لگی، دوسری جانب ماڈل ٹاون لنک روڈ پر واقعہ پیزہ بنانے والے ریسٹورنٹ کے کچن میں آگ لگی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور آگ پر قابو پا لیاِ ریسکیو کا کہناہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔

مزید : علاقائی