لیسکو افسران کی کھلی کچہریاں،بجلی چوری کے خاتمے کا عزم
لاہور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔اس کے لیے زیرو ٹالیرنس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیسکو ریجن کے آٹھوں سرکلز میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن کے تمام سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ایس ای ناردرن سرکل عطرت حسین نے چوبرجی سب ڈویژن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین بجلی کے بل بروقت ادا کریں۔تاہم اس سلسلہ میں کسی قسم کی اوور ریڈنگ کی شکایت ہو تو ان سمیت سرکل کے تمام ایکسین کے دفاتر کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کو ایک مکمل طورپر جرم قرار دیا گیا ہے۔ایس ای تھرڈ سرکل چودھری رشید احمد خاں نے مغل پورہ ڈویژن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ ایس ای سیکنڈ سرکل محمد نعیم نے کہا کہ چاہیے لیسکو کا اپنا ہی ملازم بجلی چور میں ملوث ہو ہم معاف نہیں کریں گے اس کو ملازمت سے برخاست کیا جائے گا۔بجلی چوری کے ناسور کو سب کو مل کر ہی ختم کرنا ہو گا۔