عمران خان آٹا،چینی بحران کی رپورٹ چھپا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بنی گالہ گندم چور اور چینی چوروں کا شیلٹر ہوم بن چکا ہے۔عمران خان آٹے اور چینی بحران کی رپورٹ چھپارہے ہیں۔الیکٹیبلز ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم کو مسلسل بلیک میل کررہے ہیں۔عمران خان کے چور سپاہی کھیل نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیا ہے۔مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اور حکمران قوم کو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں۔عظمیٰ بخاری نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا 17 ماہ سے اداروں میں اصلاحات کا ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے۔ڈیڑھ سال میں پنجاب کے تین آئی جی تبدیل کردیے گئے۔آئی جی کی تبدیلی کے بجائے صوبے کاچیف ایگزیکٹو تبدیل کیا جائے۔
پنجاب پولیس کو اشاروں پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔پنجاب کو اس وقت چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب چلا رہے ہیں۔عثمان بزدار ایک نمائشی وزیراعلیٰ بن کے رہ گئے ہیں۔