میرا جسم میری مرضی کا نعرہ اسلام کے خلافہے،علماء

      میرا جسم میری مرضی کا نعرہ اسلام کے خلافہے،علماء

  



لاہور (پ ر) ملک کے نامور عالم دین جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے جامعہ عبد اللہ بن عمر گجومتہ میں مولانا صوفی عتیق الرحمن کی زیر صدارت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی بے حیائی اور فحاشی کو پسند نہیں فرماتے میرا جسم میرا مرضی کا نعرہ قرآن وحدیث اور اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ کی روشنی میں بہت ہی غلط اور خلاف شریعت ہے ٗ انہوں نے کہا کہ میری گذارش ہے کہ ہماری بہنیں بیٹیاں اور مائیں اس قسم کے کسی بھی احتجاجی مارچ میں شریک نہ ہو۔ ہمارا جسم اور جان ومال اللہ کی ملکیت اور امانت ہے اور قرآن مجید میں واضع طور پر اللہ تعالی نے فرمایا کہ بے شک ہم نے ایمان والوں کی جان اور مال کو جنت کے بدلے میں خرید لیا ہے لہذا ہمارے جسم اور جان ومال اللہ کی امانت ہے ہم اس پر اپنی مرضی نہیں کر سکتے ہمیں اللہ اور اس کے رسول ؐ کے حکم کے تابع اپنی زندگیاں گذارنی چاہیں انہوں نے کہا اسلام اور کلمہ کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی جان ومال اور عزتوں کی قربانی دے کر حاصل کیے گئے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں میرا جسم میری مرضی جیسے نعروں کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1