کروناوائرس آگا ہی مہم، تجارتی مراکز اور ٹرانسپورٹ اڈاوں پر خصوصی صفائی آپر یشن

    کروناوائرس آگا ہی مہم، تجارتی مراکز اور ٹرانسپورٹ اڈاوں پر خصوصی صفائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور کرونا وائرس سے بچاؤکی حفاظتی تدابیر کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی طور پر شہر کی اہم مارکیٹوں اور مقامات پر صفائی ستھرائی اور سٹرلائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے لیے ڈی سی لاہور دانش افضال نے ٹاؤن ہال میں تمام محکموں کی موجودگی میں سٹرلائزیشن کے عمل کا آغاز کیا اور اس کی مشق کا خود جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کرونا وائرس کی روک تھام اور عوام آگاہی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بس اسٹیشنز اور ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اورپولٹری اور جانوروں کی مارکیٹس جیسے ٹولنگٹن مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں صفائی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے اور سخت مانیٹرنگ کی جائے اس مقصد کے لئے حفاظتی ماسک کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام اور ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی کاوشیں جاری ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی طور پر شہر کی اہم مارکیٹس اور مقامات پر صفائی ستھرائی اور سٹرلائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور صفائی کے معاملے میں شہر کی تمام بڑی مارکیٹس جہاں لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہے انہیں اولین ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے تمام محکموں کو ایک پیج پر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے بعد باقی پورے شہر میں بھی مہم جاری رکھی جائے گی اورحفاظتی تدابیر کو بڑے پیمانے پر جاری رکھیں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ جب تک کر ونا وائرس جیسے موذی مرض کا خاتمہ نہیں ہو گا اس کے تدارک کے لئے مہم جاری رکھیں گے اور کہا کہ تمام ضلعی افسران کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کو پھیلائیں۔

 ڈی سی لاہورنے کہا کہ لاہور شہر کی اہم شاہراہوں سمیت مارکیٹس اور دیگر پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور جاری سرگرمیوں کی تصاویر کو شئیر کریں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدار ت کرونا وائرس کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایم سی ایل، سی ای او ہیلتھ، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کی جائے اورشہر کی تمام مارکیٹس کی فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ بس اسٹیشنز اور ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اورپولٹری اور جانوروں کی مارکیٹس جیسے ٹولنٹن مارکیٹ، برڈز مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سخت مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ہال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سپرے کی مشق کی گئی ہے اور کہا کہ مرحلہ وار تمام مارکیٹس اور ایریاز میں سپرے ہو گا۔ کورونا وائرس کو حفاظتی انتظامات سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر اینٹی کورونا بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔