عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،جواد احمد

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جا سکتا آئین کے آرٹیکل 140کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے وطن عزیز میں جونہی جمہوری قوتیں اقتدار میں آتی ہیں بلدیاتی اداروں کو مختلف حیلے بہانوں سے غیر فعال اور غیر موثر کر کے فنڈز اراکین اسمبلی کے ذریعے خرچ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں جو سراسر آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے،نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے جو اس حوالے سے کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔

مگرستم یہ کہ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو عمران خان نے بھی پہلا کام بلدیاتی اداروں کو معطل کرنیکا کیا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی قائدین اور ورکرز کے گروپ سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا بہتر ہو گا حکومت سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیارات اور وسائل مقامی حکومتوں کو منتقل کرے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر آ سکیں اس موقع پر ان کا عالمی یوم خواتین کے حوالے سے کہنا تھا کہ عورت کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہئے اور انہیں اس ملک میں تعلیم اور روزگار میں برابری کے مواقع ملنے چاہئیں،امان اللہ خان ملک کا قیمتی اثاثہ تھے،کنگ آف کا میڈین جیسے عظیم فنکار کاخلاء کبھی پرُ نہیں ہوسکتا ہے، ان کے انتقال سے ملک ایک بڑے آرٹسٹ سے محروم ہوگیاہے۔