شہرکی خوبصورتی کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے،مظفر خان
لاہور(پ ر) بہار میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے شہر لاہور کی خوبصورتی کے حوالے سے کہا کہ شہر لاہور کی مین شاہراؤں کی مزید خوبصورتی کیلئے مختلف پروجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے۔بہار میں مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ اور مین بلیوارڈ سمیت شہر کی سڑکوں اور علاقوں میں خوبصورتی کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی خوش رنگ مختلف قسم کے گلاب اور پیٹونیا پھول لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہار میں شجرکاری کیلئے شہر کے سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری صحت مند ماحول اور آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔