امان اللہ نے خوشیاں بانٹ کر ملک کا نام روشن کیا،سعدیہ سہیل

امان اللہ نے خوشیاں بانٹ کر ملک کا نام روشن کیا،سعدیہ سہیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کامیڈی کے بادشاہ امان اللہ خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ نے جہاں پاکستان میں ہمیشہ دکھی انسانیت کے چہروں پر ہنسی بکھیری وہیں بیرون ممالک میں بھی پاکستان کا نام روشن کیا جس کی بناء پر انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ پوری قوم اْن کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کر رہی ہے اور ملک و قوم کا دنیا میں نام روشن کرنے پر پر اْن کر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1