ہربنس پورہ، غازی روڈ پر 6منی پٹرول سٹیشن سیل، 3افراد گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کامنی پٹرول اسٹیشنز اور انسدادِ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائیاں کیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ مجموعی طور پر 06 منی پٹرول اسٹیشنز کو ضبط کروایا گیا ہے اور 03 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائیاں غازی روڈ اور ہربنس پورہ میں کی گئیں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی ٹھوکر نیاز بیگ اوراسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف کی زیر نگرانی لال پل اور ضرار شہید روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔