سڑک کنارے صدقے کا گوشت فروخت کرنے والے مزید9افراد گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے ہربنس پورہ،راوی پل اور سگیاں پل سڑک کنارے چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 09 افراد کو حراست میں لے لیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے پر 144 سیکشن کے تحت پابندی نافذ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیل اور صدقے کے گوشت فروشوں کے خلاف کاروائیاں عوام الناس کو ٹریفک حادثات اور ماحول کی خرابی کی پریشانی سے بچانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔