سینٹ انتھنی ہائی سکول کے طلبہ کا لندن کا مطالعاتی دورہ

  سینٹ انتھنی ہائی سکول کے طلبہ کا لندن کا مطالعاتی دورہ

  



لاہور (سٹی رپورٹر) سینٹ انتھنی ہائی سکول کے طلبا نے پرنسپل شاہد امبروز مغل کی قیادت میں برک شائر گلوبل سکول سسٹم برطانیہ کا دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور برطانیہ میں رائج تعلیمی نظام ور طریقہ کار کو سمجھنے اور ملک کے سافٹ امیج کواجاگر کرنا تھا، پرنسپل کا کہنا تھا کہ سکول کے بچوں نے پاکستان میں رائج تعلیمی نظام سے استفادہ کے ساتھ ساتھ لندن سکول سسٹم میں ہونے والی جدید تحقیق اور تعلیمی نظام سے بھرپور فائدہ حاصل کیا ہے، انہو ں نے کہا کہ دورہ کے دوران بچوں میں نہ صرف خود اعتمادی کے گراف میں اضافہ ہو ا ہے بلکہ وطن عزیز کے لئے بہترین سفارتکاری کا فریضہ بھی سرانجام دیا ہے، بچوں کے تعلیمی نصاب، کلاس رومز اور مختلف مو ضوعات پر طلبا ء و طالبات کی گرفت دیگر ممالک کے سکولز کے دوروں سے مزید مضبوط ہو جاتی جس سے بچوں کی عملی زندگی میں کامیابی سو فیصد یقینی ہو جاتی ہے۔

سکول

مزید : میٹروپولیٹن 1