ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے وفد کی ترک سفیر کے ساتھ ملاقات

ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے وفد کی ترک سفیر کے ساتھ ملاقات

  



  

لاہور(پ ر) پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ مثالی تعلقات قائم ہیں جو رہتی دنیا تک قائم رہیں گے اوران میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار ترک سفیر احسان مصطفی یوردو کل نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد کی سربراہی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت ورک نے کی۔ وفد میں ہسپتال کی ٹرسٹی اور ڈائریکٹر عائشہ نذیر اور اقبال حسین لکھویرا بھی شامل تھے۔ ترک سفیر نے دوران ملاقات کہا کہ ترکی پاکستان میں کئی منصوبے شروع کرنے کا خواہش مند ہے جبکہ کچھ پر کام ہورہا ہے۔ مسلم امہ کی بہتری کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پاکستان اور ترکی کی اعلیٰ قیادت میں گہری ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

جو دو برادر اسلامی ملکوں کے شاندار تعلقات کی آئینہ دار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1