6من سے زائد چھالیہ کراچی سمگل کرنیکی کوشش ناکام،2ملز م گرفتار

    6من سے زائد چھالیہ کراچی سمگل کرنیکی کوشش ناکام،2ملز م گرفتار

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائے ونڈ ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15لاکھ کی چھالیہ پکڑ لی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر محمد حمزہ اور ذوالفقار نامی شخص(سپاری) چھالیہ لے کر کراچی جانے کیلئے اسٹیشن پر بیٹھے ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ریلوے رمضان حیدر نے فوری طور پر نفری کے ہمراہ پہنچ کر انکو پکڑ لیا۔

پولیس نے ان کے قبضہ سے 6من 10کلو چھالیہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حولات میں بند کردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1