خواتین کے عالمی دن کا مقصد حقوق سے آگاہی ہے،کنیز فاطمہ

خواتین کے عالمی دن کا مقصد حقوق سے آگاہی ہے،کنیز فاطمہ

  



  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق آگہی دینا اور ان پر ہونے والے ظلم لے خلاف آواز بلند کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہی کر سکتیں جہاں خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ وہ آج ملتان میں خواتین کے عالمی دن کی نسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا عملی کردار کسی بھی ملک کو مضبوط اور باوقار بنانے کے لئے ناگزیر ہے۔کنیز فاطمہ نے کہا دین اسلام نے خواتین کو جو مقام دیا ہے اور عورت کو جو حقوق فراہم کئے ہیں اس کی مثال کسی اور مذہب میں نہیں ملتی۔ چیئرپرسن نے کہاکہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کو ان کے حقوق سے آگہی دینے اور اس کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے اور ان کے مسئلے کا ازالہ کیا جاتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1