ٹیکسز کے ذریعے کاروباری طبقے کا گلا گھونٹا جارہا ہے
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈخدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے نے ملک میں جاری مہنگائی کی خوفناک لہر پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں ضروریات زندگی کی اشیاء کے نرخ کئی گُنا بڑھا دیئے گئے ہیں، انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ تاجروں کے مطالبات اور مسائل کو ہر فورم پر انتہائی تندہی کے ساتھ اُٹھا رہا ہے تاجروں پر بھاری ٹیکسز نافذ کرکے کاروباری طبقے کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ حکومت ملک کی معاشی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے ٹھوس ترین اقدامات کرے۔