حکومت عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سرگرم ہے،فرید منیر

حکومت عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سرگرم ہے،فرید منیر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف وسطی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرید منیر نے کہا ہے کہ حکومت عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، یہ گڈ گورننس کی جانب اہم قدم ہے، مشکل وقت ختم ہونے والا ہے، مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ملک پر اچھا وقت آنے والا ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور غربت مٹانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہر شہری کو یکساں تعلیم اور صحت کے مواقع ملیں گے۔ ایک بیان میں فرید منیر نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر چودھری اعجاز اور وسطی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے کارکن لوکل سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔۔ بہت جلد لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بنے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1