چیف لیسکو کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،بچوں میں تحائف تقسیم

چیف لیسکو کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،بچوں میں تحائف تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) چیف ایگز یکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے سُندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔انہوں نے تھیلے سیمیا،ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی اورتحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر مجا ہد پر ویز چٹھہ نے جدید مشینری اور تشخیص عمل کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی دلی خو شی اور اطمینان ہو ا ہے کہ سُندس فاؤنڈیشن علاج معالجہ کے ساتھ اس موذی مرض کی روک تھام کے لیے بھی کوشاں ہے۔انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے ماحول اورعلاج معالجہ کے ساتھ دی جانے والی مثالی سہولیات کو بھی سراہا۔