تحریک انصاف کا اجلاس،تنظیم سازی کا جائزہ لیا گیا

تحریک انصاف کا اجلاس،تنظیم سازی کا جائزہ لیا گیا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ضلعی تنظیمی جائزہ اجلاسوں کے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ،پارٹی سیکرٹریٹ میں شمالی اور جنوبی لاہور کا جائزہ تنظیمی اجلاس صدر اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں تنظیم سازی کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مینارپاکستان پر کامیاب تنظیمی ورکرزکنونشن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، میں عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے مینارپاکستان پر تنظیمی ورکرزکنونشن کوکامیاب بنا کر ایک سیاسی تاریخ رقم کی۔

، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی منظم سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں نچلی سطح تک پھیل چکی ہیں، انہوں نے کہاکہ تنظیم حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گی، تنظیمی عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں، کارکنوں کو منظم اور متحرک بنائیں، عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام سطح کے عہدیداران بھرپور کردار اد اکریں، تحریک انصاف کی حکومت تمام تر چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے، حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں، سازشی ٹولہ اپنے قائدین کی لوٹ مار کو بچانے کے لئے منفی پروپیگنڈہ کررہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کرپٹ اور بدیانت ٹولے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، تنظیموں کا اصل حدف آئندہ بلدیاتی میں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہے، جائزہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ندیم قادر بھنڈر، حافظ عبیداللہ، غلام محی الدین دیوان، ملک ظہیر عباس کھوکھر، مہر واجد عظیم، فیاض بھٹی، میاں اکرم عثمان، علی عباس،عرفان حسن، جاوید ضمیر، رانا عارف، نوازنت، ملک نواز، راجہ شہزاد، عامر خلیل، رانا شہریار، عفیف صدیقیی جاوید اکرام ٹونی، رانا جاوید عمر، ملک توصیف کھوکھر، رانا غلام مرتضیٰ، میاں علی رشید، آصف بھنڈر، مظہر بٹ، ملک مقصود سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاکہ خواتین کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، خواتین ملک کی آبادی کا 52 فیصد ہے خواتین معاشی ترقی کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں تو پاکستان کو ترقی کی منزل تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا

مزید : میٹروپولیٹن 1