بھارت اورکشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا ہو گئی
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تاجر گروپ سپریم کونسل کے چیئرمین اکبربٹ نے بھارتی فوج کی نئی دلی میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر آزاد خیال ہونے کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں۔ مذہب کے نام پر انسانیت کی بدترین تذلیل اور قتل عام پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ترین فعل ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ باون اسلامی ممالک جدید ترین وسائل سے لیس ہونے کے باوجود بے بس نظر آرہے ہیں