قوموں کی ترقی خواتین کی تعلیم سے مشروط ہے،آشفہ ریاض

قوموں کی ترقی خواتین کی تعلیم سے مشروط ہے،آشفہ ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب اور UN ویمن کے اشتراک سے عورتوں کے مساویانہ حقوق کی فراہمی سے متعلق مشاورتی اجلاس،جسٹس ناصرہ جاوید اقبال،ایم پی اے عظمی کاردار،صوبائی محتسب رخسانہ گیلانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا،نمائندہ چیف آفیسر سیف سٹی ارفعان مفتی، نمائندہ ممکن الائنس سمن احسن، نمائندہ، UN ویمن وقار احمد، ڈپٹی سیکرٹریWDD,،بشری امان چیئرپرسن،ارم بخاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی،سمیراصمدسیکرٹری خواندگی،سارہ اسلم سیکرٹری لیبر،صائمہ سعید سابقہ سیکرٹری ماحولیات،نمائندہ DGلوکل گورنمنٹ صبا ستار،سپرنٹنڈنٹ پولیس چیمبر آف کامرس،نورش عمران ڈائریکٹر WDD،حفصہ مظہر UN ویمن پنجاب،سول سوسائٹی اور تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا کہ قوموں کی خودمختاری و خوشحالی عورت کی ترقی و تعلیم کی فراہمی سے مشروط ہے۔ وزیر ویمن ڈویلپمنٹ نے کہاحکومت پنجاب خواتین کی معاشی ترقی کے لیے اور ان کی نیشنل ورک فورس میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ نے گزشتہ 16 ما ہ کے دوران 104 ڈے کیئر سنٹرز کو فنکشنل بنایا ہے۔وزیر ترقی نسواں آشفہ ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ایک سٹریٹجک پالیسی یونٹ بنا رہا ہے جس میں خواتین سے متعلق سروے, اسسمنٹ,ریسرچ بیسڈ فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے پالیسی سازی کے لیے قابل عمل سفارشات مرتب کرے گا۔خواتین ہمارے ملک کی کل آبادی کا نصف ہیں اس لیے ان کی تمام شعبوں میں عملی شراکت اب وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔اس وقت خواتین کی پبلک سروس کمیشن میں بھرپور نمائندگی ہے۔ انہوں نے کہا میری تمام پڑھی لکھی بچیوں سے اپیل ہے کہ اسٹیٹ کی جانب سے اپنی تعلیم پر کی گئی ملکی سرمایہ کاری کاملک کے لیے کام کرکے مثبت استعمال ضرور کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی مائیں بیٹی اور بیٹے میں فرق کے فرسودہ فارمولے کو رد کرکے دونوں کو ایک دوسرے کااحترام سکھائیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عورت معاشرتی یونٹ کی وہ اکائی ہے جو مستقبل کے سفر کی امین ہے۔اس لیے اسے اپنے ہی گھر سے اعتماداور حقوق کے تحفظ کا ملنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے اشتراک سے ویمن فرینڈلی پالیساں متعارف کروائی جارہی ہیں اور پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کے لیے کام کیا جارہا ہے۔شرکا سے بات کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا نے کہا کہ خواتین کوبہتر اورمعیاری رہائش گاہوں کی فراہمی کیلئے محکمہ ورکنگ ویمن ہوسٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔خواتین کے لیے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کے لیے ایمپلیمنٹیشن فریم ورک کی تشکیل بھی کی جارہی ہے۔دوسرے اداروں کے ساتھ ملکر پروویمن پالیسیوں پر کام کیا جارہا ہے۔اختتام پرپارلیمنٹرینز اورمختلف ادروں کی سربراہ خواتین نے حاضرین کی جانب سے کیے گئے خواتین کی ترقی سے منسلک معاشرتی معاشی تعلیمی مسائل اور دیگر درپش مشکلات سے متعلق تسلی بخش جوابات دئیے۔