گڈز ٹرانسپورٹ کا شعبہ دن بدن پستی کی جانب گامزن ہے
لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن کے صدر لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، یہ شعبہ دن بدن پستی کی جانب گامزن ہے۔
، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھاکہ گڈز ٹرانسپورٹر حکومتی یقین دہانیوں، دعوؤں اور وعدوں کی تکمیل کے انتظار کی بجائے آگے بڑھتے ہوئے اتحاد ویکجہتی کی فضاء کو ہموار کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کیلئے متحد ہوں۔ آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن،گڈ ز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ اور مخلص ہیں، ایسویسی ایشن ٹرانسپورٹر ز کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔