سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری

  سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما‘ سلہٹ ریفرنڈم کے ہیرو‘بانی صدر تحریک تکمیل پاکستان اور سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان محمود علی مرحوم کے صد سالہ یوم ولادت کے موقع پر وزارت پوسٹل سروسز حکومت پاکستان نے محمود علی مرحوم کے پورٹریٹ پر مشتمل یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

یہ یادگاری ٹکٹ حال ہی میں نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں منعقدہ بارہویں سالانہ سہ روزہ نظریہئ پاکستان کانفرنس کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خدمت میں میاں فاروق الطاف اور سینیٹر ولید اقبال نے پیش کیا۔ اس موقع پر پوسٹ ماسٹرجنرل پنجاب خالد اویس رانجھا اور چیف پوسٹ ماسٹر لاہور زبیدہ خانم بھی موجود تھے۔