بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کو زندہ درگور کر رہی ہے،عزیز الرحمن چن

بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کو زندہ درگور کر رہی ہے،عزیز الرحمن چن

  



  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک طرف تو مہنگائی سے لوگوں کو زندہ درگور کر رہی ہے دوسری طرف آلودہ پانی سے عوام کو بیماریوں میں مبتلا کیا جارہا ہے لاہور میں شہریوں کو جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کے لیے لگائے گئے 150فلٹر پلانٹس خراب ہو گئے ہیں اور ان سے صاف پانی کے بجائے آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث شہری مختلف وبائی امراض کا شکار ہونے لگے ہیں۔ ان فلٹریشن پلانٹ میں سے 90 میٹرو پولٹین کارپورریشن اور لاکل گورنمنٹ کی ملکیت ہیں جبکہ دیگر 60پلانٹس واسا کی بے حسی کا شکار ہیں۔ شہر میں اربوں روپے مالیت سے 540 فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جن میں سے 150 پلانٹس بدبودار اور آلودہ،فنگس زدہ پانی کی سپلائی کا باعث بن رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1