کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ترقی کیلئے کام کرینگے،رائے منظور
لاہور(پ ر)ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکے زیرِ اہتمام نئے مینیجنگ ڈائریکٹر رائے منظور حسین ناصر کے اعزاز میں استقبالیہ پارٹی، چیئر مین بورڈ آف گورنر جنرل (ر) محمد اکرم،سابق ایم ڈی چوہدری محمد اختر، خالد محمود ٹیپو، سید ارتضیٰ نقوی، عامر ریاض، غلام محی الدین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر ویلفیئر سوسائٹی قیصر اقبال اور سوسائٹی کے رہنماؤں فریدہ صادق، خالد محمود گجر، مرزا مقصود الحسن اور دیگرنے رائے منظور حسین ناصر کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی قیصر اقبال نے کہا کہ ہمیں پوری اْمید ہے کہ رائے منظور حسین ناصر ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے۔رائے منظور حسین ناصر نے کہا کہ جس ادارے کے ملازمین اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھتے ہیں وہ بہت ترقی کرتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم سب مل کر محنت سے ادارے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔