جاپان میں اشیائے خوراک کی عالمی نمائش 10 مارچ سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) جاپان میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش 10 مارچ سے شروع ہوگی۔ نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ فوڈ ایکس 2020 کے نام سے اشیائے خوراک کی چار روزہ بین الاقوامی نمائش 10 مارچ کو شروع ہو کر 13 مارچ کو ختم ہوگی۔ نمائش جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہورہی ہے۔
نمائش میں چاول، باسمتی چاول،گوشت، منجمد خوراک، سبزیاں و پھل، اچار، فش آئل، پراسیسڈ فوڈ، خشک میوہ جات، آم کا گودہ، فروغ جوس، بسکٹ، کینڈیز، چائے، کھجور، شہد و دیگر اشیائے خوراک تیار کرنے والی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔
اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔