کم وقت میں اتنی شہرت حاصل کرنے کا علم نہ تھا،نائلہ جٹ

کم وقت میں اتنی شہرت حاصل کرنے کا علم نہ تھا،نائلہ جٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ نائلہ جٹ نے کہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ کم وقت میں اتنی بڑی سٹار بن جاؤں گی۔ایک سوال کے جواب میں نائلہ جٹ نے کہاکہ جب ٹک ٹاک سٹار بن گئی تو معروف بیوٹیشن حنا ملک اور سٹائلسٹ راشدنیاز نے مجھے شوبز میں متعارف کروایا۔حنا ملک نے مجھے ایک عام دیہاتی لڑکی سے شوبز لک دی اور سٹائلسٹ راشد نیاز نے مجھے شوبز میں متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ میرے فیشن شوٹس بھی کئے جس نے مجھے مکمل تبدیل کردیا۔نائلہ جٹ نے کہاکہ ان دنوں وہ مختلف شوز میں بطور ٹک ٹاک سٹار شریک ہورہی ہیں۔

۔

ور مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔نائلہ جٹ نے مذید کہاکہ انہیں مختلف میوزک ویڈیوز اور ڈامہ سیریل میں کام کرنے کی آفرز آرہی ہیں جنہیں وہ دیکھ بھال کر قبول کررہی ہیں مستقبل قریب میں وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خود کو ایک اچھی اداکارہ بھی ثابت کر دیں گی وہ ان دنوں راشد نیاز اور حنا ملک کے ساتھ اور بھی پراجیکٹ کررہی ہیں جو جلد سوشل میڈیا پر ہوں گے میں پرستاروں کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پسند اور میری مخالفت کرکے آج سٹاربنانے میں میری معاونت کی۔

مزید : کلچر