فیملی کی سپورٹ کی وجہ سے نمایا ں مقام حاصل کیا،مایا سونو

    فیملی کی سپورٹ کی وجہ سے نمایا ں مقام حاصل کیا،مایا سونو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل ما یا سونو خان نے کہاکہ میں نے شوبز میں جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری فیملی کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل تھی، اگر وہ ساتھ نہ دیتے تو شاید اس منزل کو پانا ایک خواب ہی رہتا۔ مایا سونو خان نے کہا ہے کہ اگر فیملی کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی موجودہ مقام حاصل نہ کر سکتی، زندگی ایک دوسرے کے سہارے کا نام ہے اور جو لوگ تنہا آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو سوشل ہوناچاہیے کیونکہ زندگی گزارنے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب اور دوستوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ میں نے ایسے لوگوں کو کبھی منزل پاتے ہوئے نہیں دیکھا اور بالآخر انہیں اپنوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کلچر -