بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے،حنا بیات خواجہ

      بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے،حنا بیات خواجہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ حنا بیات خواجہ نے کہا ہے کہ بدتمیزی مرد کرے یا عورت دونوں کیلئے ہی غلط ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حنا خواجہ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عور ت مارچ اور خلیل الرحمان قمر کے دو روز قبل ہونے والے مسئلے کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔حنا خواجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے، بدزبانی مرد کرے یا عورت غلط ہے، کسی کی بے عزتی مرد کرے یا عورت غلط ہے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’اِسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائے۔

، غلط، غلط ہے اور صحیح، صحیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا ساتھی بنایا ہے، برابری سے حقوق دیئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ساتھی برابری کا ہوتا ہے اونچ نیچ کا نہیں، مہربانی کرکے اِسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیے۔حنا خواجہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ برا سلوک بااختیار نہیں ہوتا، ناقص آدابِ آزادی کو آزادی نہیں کہتے۔

مزید : کلچر