حنا ملک کا نیا میوزک ویڈیو”ہرروزدے جھیڑے“ ریلیز

  حنا ملک کا نیا میوزک ویڈیو”ہرروزدے جھیڑے“ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) وائس آف پنجاب گلوکارہ حنا ملک کا نیا میوزک ویڈیو”ہرروزدے جھیڑے“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیوکو گذشتہ روز تھرپروڈکشن نے اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیاپر ریلیز کیا ہے۔اس گانے کی شاعری اسحاق ساقی نے لکھی ہے۔اس کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ڈائریکشن سمی ملک نے دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران حنا ملک نے بتایا ان کا یہ سرائیکی گیت ان کے پرستاروں کے لیئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے انہیں امید ہے کہ جس طرح ان کے سابقہ ویڈیوز کو پذیرائی بخشی گئی ہے بالکل اسی طرح ان کے اس نئے ویڈیو کو پسند کیا جائیگا۔
حنا ملک نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ اپنے مختلف پنجابی اور سرائیکی گانوں کی ریکارڈنگ اور ویڈیو میکنگ میں مصروف ہیں جو گاہے بگاہے ان کے پرستاروں کے لیئے مختلف یوٹیوب چینلز پر ریلیز کردی جائیں گی۔اس ویڈیو کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں۔

مزید :

کلچر -