حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرے، اسلم محمود

    حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرے، اسلم محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے مناسب اورٹھوس اقدامات کرے ان خیالات کااظہار فنکاروں کی نمائندہ تنظیم ایشین آرٹ کونسل ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین اسلم محموددھلوی نے کیاانہوں نے کہا کہ دنیابھر میں اپنے فن کے ذریعے اپنے ملک اور قوم کانام روشن کرنے والے بے شمار فنکار آج کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں جبکہ بیشترفنکار بیمارھونے کے باوجودعلاج کی سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کہا ہمارے فنکارہمارااثاثہ ہیں مگر یہ کیسااثاثہ ہیں جنکا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ھمارے ملک میں فن اور فنکاروں کے نام پر جوادارے چل رہے ہیں وہ انکے بنیادی مسائل سے اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا فلمسٹار غفارلہری، فلمسٹارخالدسلیم موٹا،شنہشاہ غزل کے صاحبزادے آصف مہدی،کامیڈین اسلام شاہ اور بے شمار فلم ٹی وی ریڈیو اورسٹیج کے فنکار مشکلات کاشکارہیں۔
اسلم محموددہلوی نے مزیدکہاکہ جو فنکار بیمار لاچارہیں انکی حکومتی سطح پر مالی معاونت کی جائے اور فنکاروں کے ناموں پر چلنے والے ادارے بھی اپنااپناکرداربھرپور طریقے سے اداکریں۔
جس سے ہمارے بیمار پریشان اور لاچار فنکار آج کے اس معاشرے میں اپنی زندگی باآسانی گزارسکیں۔

مزید :

کلچر -