اسلام نے عورت کو اہم مقام سے سرفراز کیا،مسعود صدیقی

اسلام نے عورت کو اہم مقام سے سرفراز کیا،مسعود صدیقی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے چیئرمین عاشق رسول ؐ قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہاہے کہ دین اسلام نے عورت کو بہت ہی اہم مقام سے سرفراز کیاہے۔جو مقام عورت دین اسلام اور نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ نے عطا کیا ہے دیگر مذاہب میں ایسے مقام کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے لاثانی انقلاب فورم کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ عورت مارچ کی آڑ میں بے حیائی،فحاشی، بے راہ روی کو پرموٹ کرنا اور دین اسلام اور شریعت کے خلاف کلچر کو فروغ دینا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں جو عزت عورت کو اسلامی معاشرے میں ملی اسکی مثال ملنا ناممکن ہے۔ عورت ماں بیٹی بہن اور بیوی کے خوبصورت رشتے میں دینی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی خواتین خود کو دوسری خواتین سے زیادہ محفوظ ہیں۔لہذا عورت مارچ کے نام پر میڈیا، اخبارات اور سوشل میڈیا پر وطن عزیز پاکستان میں انتشار پھیلانے کی باتیں کرنیوالوں کے خلاف حکومت وقت کو نوٹس لینا چاہیے اور غیر اسلامی غیرشرعی کلچر کو پرموٹ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے۔تقریب سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم، پیر لیاقت علی نقشبندی، پیر محمد رمضان نقشبندی، پیر محمد راشد نقشبندی، پیر محمد الیا س قادری نقشبندی سمیت مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4