مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بیحرمتی معمول بن گیا،عابد جعفری

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بیحرمتی معمول بن گیا،عابد جعفری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی اور ان پر جبر و تشدد روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے رہنما سید عابد حسین جعفری نے اپنے دفتر میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 117 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے خواتین،بزرگوں، بچوں   اور بیمارافراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو بند کرانے کے لیے کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہارانہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہو ں نے کہا ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کے حقو ق کا تحفظ ناگزیر ہے اوران کی حوصلہ افزائی اور انہیں ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرکے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے۔