کراچی،منہدم عمارت کے ملبہ میں پھنسے افراد کے ٹیلیفون بھی خاموش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقہ گولیمار میں ملبہ تلے دبے افراد کے جمعہ کے روزتک فون آتے رہے تو زندگی کی امید تھی لیکن گزشتہ روز کوئی فون بھی نہیں آیا جس نے ورثاء کی پریشانی میں اضافہ کر دیا جبکہ تیسرے روز بھی گرنے والی عمارت کا ملبہ مکمل طور پر ہٹایا نہیں جاسکا،امدادی اداروں کے ذرائع کے مطابق ملبے تلے اب بھی کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔پاک فوج کے جوان اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو اداروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ملبہ ہٹانے کا کام احتیاط سے کیا جارہا ہے۔
ٹیلیفون بند