تحریک انصاف کے حاجی اشفاق واپڈا کے کوآرڈینیٹر مقرر

  تحریک انصاف کے حاجی اشفاق واپڈا کے کوآرڈینیٹر مقرر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر اور ایم پی اے ندیم بارا نے تحریک انصاف کے متحرک رہنما حاجی اشفاق شاہ کو پی پی 161میں واپڈاکا کوآرڈنیٹر مقرر کردیا ہے۔حاجی اشفاق شاہ نے ملک کرامت کھوکھر اور ملک ندیم بارا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی لیڈر شپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور حلقہ کے لوگوں کے اپنے لیڈر شپ کے حکم پر کام کروانے کو اولین ترجیح دیں گے۔

دریں اثناء خالد خاں َمیاں سرور‘ چودھری محسن‘مہر خالد‘قاسم کمبوہ‘ملک احمد‘یاسر شاہ‘حاجی جمشید کان‘شہزاد علی‘شیخ نعیم اور زوالفقار علی نے بھی حاجی اشفاق شاہ کو واپڈا کو آرڈنیٹر مقرر کرنے پر اپنی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور حاجی اشفاق شاہ کو نئی ذمے داریاں ملنے پر دلی مبارکباد بھی دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4