وزیر اعظم نے جرات کے ساتھ کشمیر پر آواز اٹھائی
لاہور (سٹی رپورٹر) وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے نہایت جرات مندی کے ساتھ اُٹھایا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے لے کر ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی ان خیالات کا اظہارسرپرست اعلیٰ برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسویسی ایشن ملک اسحاق نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا
ہے کہ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نئی دلی سمیت مسلمان اکثریتی و اقلیتی علاقوں میں ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیری مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، مودی نے ساری انتخابی مہم میں انتہا پسند بیانات دیئے، سلامتی کونسل میں 3 بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، امریکی کانگریس، یورپی یونین، برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، آج دنیا مسئلہ کشمیر اور آر ایس ایس کا دہشت گردی اور انتہاء پسندی پر مبنی گھناؤنا نظریہ سمجھ چکی ہے۔