گولیمارحادثہ: امدادی کام میں سست روی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

        گولیمارحادثہ: امدادی کام میں سست روی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولیمارحادثے کا امدادی کام مکمل نہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار میں منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے،تاہم تین روز گزرجانے کے باوجود ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکالا نہ جاسکاہے۔اس سنگین صورت حال پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،مظاہرین کا موقف تھا کہ انتظامیہ معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے، ملبے تلے مزید افراد دبے ہوئے ہیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی پیش نظرپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

مزید : صفحہ اول