سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کیا گیا جس میں نثارکھوڑو، سیکرٹری تعلیم سندھ، اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی اور اجلاس میں اِس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں تعلیمی سال21-2020 کو 11 اپریل سے شروع کیا جائے۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ آئندہ سال سے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا اور مارچ میں اختتام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوں گی۔سعید غنی نے کہا کہ رمضان کو جواز بنا کر چھٹیاں اب آگے پیچھے نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال موسم گرما کی تعطیلات 20 مئی سے 20 جولائی تک ہوں گی جبکہ آئندہ سال تعطیلات یکم جون سے 30 جولائی تک ہوں گی۔

مزید :

صفحہ اول -