نوجوان نسل دو قومی نظریہ پر مرمٹنے کیلئے تیار ہے،علی محمد خان

  نوجوان نسل دو قومی نظریہ پر مرمٹنے کیلئے تیار ہے،علی محمد خان

  



مردان (بیورورپورٹ) پارلیمانی امور کے وزیرمملکت انجینئر علی محمد خان نے کہاہے کہ نوجوان نسل دوقومی نظریہ پر مرمٹنے پر یقین رکھتی ہے،نئی نسل کوفکر قائد سے روشناس کراناہوگا وہ قائداعظم گروپ آف کالجز کے زیراہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ وقت اور حالات نے دوقومی نظریہ کو صحیح ثابت کردیا اور آج بھارت میں مودی قصائی نے ظلم وستم کا جو بازار گرم کررکھاہے وہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو دوقومی نظریے کی مخالفت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ہمارے دور کے منصوبے بلوچستان اور وزیرستان کے بغیر نامکمل ہیں اورحکومت نے تہہ کررکھاہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابرلایاجائے گا انہوں نے کہاکہ افغانوں نے تین صدیوں میں تین سپرپاورز کو فاش فاش کیاپہلے برطانیہ اور روس کو شکست دی اب امریکہ امن کی بھیک مانگ رہاہے انجینئر علی محمد خان نے خیبرپختون خوامیں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پی ٹی آئی کابنیادرکھا اور انہیں بھی اسد قیصر نے پارٹی میں شامل کیاہے اوروہ عمران خان کی تحریک کا ہر اول دستہ ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اسد قیصر قومی اسمبلی کے معاملات انہتائی احسن طریقے سے چلانے میں یکتا مہارت رکھتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول