پی ایس ایل، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیچ میں شائقین کی بڑی تعداد امڈآئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے میچز زور ور شور سے جاری ہیں گزشتہ روز ایونٹ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا اس موقع پر شائقین کی ایک بہت بڑ ی تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی اور میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی شائقین سٹیڈیم پہنچناشروع ہوگئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اس سے قبل جمعہ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا تھا اور شائقین مایوسی کا شکار تھے لاہور اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کے موقع پر شائقین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آج لاہور قلندرز کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی جبکہ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے بھی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے اپنی ٹیم کی جیت کی پیش گوئی کی عادل،عمیر،زبیر،حارث،عاقل،ساجد اور پرویز نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہمارے ملک کی لیگ ہے اور اس میں جو بھی ٹیم جیتے یہ پاکستان کی ہی جیت ہے اور جس طرح سے ایونٹ کے ہر میچ میں شائقین کی بڑی تعداد بھرپور دلچسپی لے رہی ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے پوری دنیا میں پاکستان کا اس لیگ سے امیج بہتر ہوا ہے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔