باصلاحیت باؤلرز موجود ہیں‘ ان کی حفاظت کی ضرورت ہے‘ اظہر محمود

باصلاحیت باؤلرز موجود ہیں‘ ان کی حفاظت کی ضرورت ہے‘ اظہر محمود

  



لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر دور میں فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں، پاکستان کی سرزمین کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں سے باصلاحیت بولرز سامنے آئے ہیں،بس ان فاسٹ بولرز کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور محمد موسی خان ان کے دور میں بھی تھے، ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا تھا، عاکف جاوید کو پہلی مرتبہ دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے، یہ سب نوجوان فاسٹ بولرز بہت اچھے ہیں، ان میں انرجی ہے اور صلاحیت بھی ہے، بس ان کی حفاظت کرنا ہو گی، انہیں گروم کرنے اور ان پر توجہ دینا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی