ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ فائنل، آسٹر یلیا اور بھارت میں آج جوڑ پڑیگا

ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ فائنل، آسٹر یلیا اور بھارت میں آج جوڑ پڑیگا

  



میلبورن(نیٹ نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا ویمن کو سب سے زیادہ 4 بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارت ویمن نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، آسٹریلوی ٹیم میگ لیننگ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کی قیادت کے فرائض ہرمنپریت کوہر انجام دیں گی، بھارت ٹیم کو ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ گروپ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے چکی ہے، فیصلہ کن معرکہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اور ہم پر پریشر بھی ہے مگر اب تک ہم نے عمدہ پرفارمنس دی ہے او ر بھارت کی ٹیم نے اب تک کوئی میچ بھی نہیں ہارا اس کے خلاف آج میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی