ویمنز ورلڈ کپ فائنل،احسن رضا آج آن فیلڈ امپائر ہونگے

ویمنز ورلڈ کپ فائنل،احسن رضا آج آن فیلڈ امپائر ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن (آئی این پی) ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020کے فائنل کے لیے احسن رضاکو آن فیلڈ امپائر مقرر کردیا ہے۔احسن رضا کے ہمراہ کم کاٹن آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ اور لانگٹن روسرے فورتھ امپائر مقرر کردئیے گئے ہیں۔ میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل کرس براڈ میگافائنل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل احسن رضاکو ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے بھی آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا تھا۔
تاہم بھارت اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین سڈنی میں شیڈول سیمی فائنل بارش کی نظر ہوگیا تھا۔احسن رضا نے 2000-1993 تک بطور وکٹ کیپر بلیباز21 فرسٹ کلاس میچوں میں 192 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ وکٹوں کے پیچھے 63 شکار بھی کئے تھے۔