ڈیرن سمعی نے پرستار سے ملاقات کرکے دلی خواہش پوری کردی

ڈیرن سمعی نے پرستار سے ملاقات کرکے دلی خواہش پوری کردی

  



اسلام آباد(این این آئی)پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے مردان سے تعلق رکھنے والے دس سالہ بچے شاہ خان سے ملاقات کرکے اس کی دلی خواہش پوری کر دی۔پشاور زلمی کے سابق کپتان ہمیشہ سے ہی پاکستانی عوام کے پسندیدہ رہے ہیں اور پاکستان میں ان کی بہت زیادہ فین فالونگ پائی جاتی ہے۔خیبر پختونخوا ہ کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والے شاہ خان جن کی عمر دس سال ہے نے ڈیرن سیمی کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔شاہ خان جو کہ پینٹر ہیں اور ڈیرن سیمی کے بہت بڑے فین بھی انہوں نے تصویر کے ساتھ سیمی سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر تصویر کے جواب میں لکھا تھا کہ یہ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں میں ان سے ملنا چاہتا ہوں۔گزشتہ روز سیمی نے دس سالہ شاہ خان کو خصوصی طور پر مردان سے اسلام آباد بلایا اور ان سے ملاقات کی۔

۔ملاقات کے دوران شاہ خان نے ڈیرن سیمی کو اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ بطور تحفہ دی جبکہ ڈیرن سیمی نے ننھے پینٹر شاہ خان کو زلمی کی شرٹ بطور تحفہ دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی