جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کریگی

جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کریگی

  



جوہانسبرگ (اے پی پی) کرکٹ جنوبی افریقہ کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ پروٹیز ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کا آغاز 12 مارچ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے کرے گی۔ میچ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کے 15 رکنی سکواڈ کی کمان کوئنٹن ڈی کک کو سونپی گئی ہے جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے اور امید ہے کہ ٹیم بھارت کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی