جاز گولف ٹورنامنٹ 2020 کاتیسرا مرحلہ لاہور میں اختتام پذیر

  جاز گولف ٹورنامنٹ 2020 کاتیسرا مرحلہ لاہور میں اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سالانہ جاز گالف ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ لاہور گالف کلب میں کھیلا گیا۔اس ایک روزہ ایونٹ میں جازبزنس کے ممتاز کسٹمرز اور کمپنی کی ٹاپ منیجمنٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ ایونٹ کا آغازعلیٰ الصبح ہوا جبکہ اختتام سہ پہر میں ہوا جس کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔جاز ہر سال، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں،گولف ٹورنامنٹ منعقد کرتا ہے، تاکہ صارفین اور ملازمین پر یہ بات واضح ہو سکے کہ وہ حقیقی معنوں میں جاز کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ ہر سال، ملک کے کارپوریٹ سیکٹر سے 400 سے زیادہ شرکاء شوقیہ اور نیم پیشہ ور گولفرز، ملک میں گالف کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے حصہ لیتے ہیں۔ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں، تفریح سے بھرپور،آؤٹ ڈور سرگرمی کے ذریعے،ملازمین اور کسٹمرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہونے اور تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ اس بات کی بھی مثال ہے کہ جازکس طرح، اور ہمیشہ، اپنے عزیز کسٹمرز اور ساتھیوں کو آؤٹ –آف-دی-باکس تجربات کے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔اس موقع جاز کے چیف کارپوریٹ اور انٹرپرائز آفیسر سید علی نصیر نے کہا کہ، ”یہ ٹورنامنٹ ہماری جامع کام کی ثقافت کا آئینہ دار ہے۔ہم ان پروگراموں کی میزبانی پر یقین رکھتے ہیں۔ جو ہمارے کام کے ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں، شرکت کرنے والے افراد، اور بالخصوص کسٹمرز پر، ایک دیرپا نقش چھوڑتے ہیں۔“ انہوں نے جاز(Jazz) گالف ٹورنامنٹ 2020 کے تمام فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اگلے سال آپ کو پھر اسی کھیل کے لئے اسی عزم اور جذبے کے ساتھ ملنا ہے“۔