متواتر سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی، عبدالرزاق

  متواتر سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی، عبدالرزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بار بار کے سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ضرور ہوئی ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ سفر کی وجہ سے میچ ہار رہے ہیں۔عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذہنی، جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے مینجمنٹ محنت کر رہی ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ بالرز ہی میچ جتواتے ہیں تاہم ہمیں بالرز سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہیں ہوسکی ہیں۔عبدالرزاق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آنے والے میچز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔